بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

پہلی خاتون آرکیٹیکٹ نے پاکستان کا نام روشن کر دیا، یاسمین لاری کو بین الاقوامی اعزاز سے نواز دیا گیا

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان کی پہلی آرکیٹیکٹ خاتون یاسمین لاری کو نامور بین الاقوامی اعزاز جین ڈریو سے نوازا گیا۔جین ڈریو ایوارڈ ان خواتین کو دیا جاتا ہے جو مردوں کے لیے سمجھے جانے والے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتی ہیں۔

79 سالہ یاسمین لاری کو جین ڈریو 2020 کا اعزاز آرکیٹیکٹ کے شعبے میں خواتین کو کام سکھانے اور انہیں آگے لاکر خود مختار بنانے پر دیا گیا۔یاسمین لاری ایک نامور آرکیٹیکٹ ڈیزائنر ہیں جو کراچی کی معروف ترین عمارتیں ڈیزائن کر چکی ہیں جن میں فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل ہاؤس کی عمارت بھی شامل ہیں۔یاسمین لاری کو جین ڈریو 2020 کا انعام آرکیٹیکٹ کے شعبے میں خواتین کو کام سیکھانے اور انہیں آگے لاکر خود مختار بنانے پر نوازا گیا—فوٹو سوشل میڈیایاسمین لاری کراچی کے علاوہ لاہور میں بھی مشہور انگور باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کا پروجیکٹ ڈیزائن کر چکی ہیں، وہ بہت سے دیگر پروجیکٹس بھی اپنی نگرانی میں تیار کر چکی ہیں۔ انہوں نے 2007 میں بانس کی لکڑی سے بھی کام کرنا شروع کیا جس سے انہوں نے سوات میں مہاجرین کے لیے کچن بنائے اور پھر بعد میں انہوں نے سیلاب زدہ متاثرین کے لیے کمیونٹی سینٹرز بھی قائم کیے۔یاسمین لاری کی زندگی کا مقصد معاشرے میں خاص طور پر ایسے افراد کو خودمختار بنانا ہے جنھیں اہمیت نہیں دی جاتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…