ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ن لیگ کی قیادت نے سینئر رہنماؤں کو برطانیہ طلب کر لیا، سیاست میں بڑی تبدیلی کا امکان، حکومت کی اتحادی جماعت کی اہم شخصیت کی نواز شریف سے ملاقات بھی متوقع

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی+ نیوز ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی قیادت نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں کو برطانیہ طلب کرلیا، شریف برادران کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس آئندہ ہفتے برمنگھم میں ہوگا۔ذرائع کے مطابق خواجہ آصف، رانا تنویر، سردار ایاز صادق کو برمنگھم پہنچنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر سینئر رہنما بھی قیادت کے حکم پر برمنگھم جائیں گے،

رانا ثناء اللہ ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے برطانیہ نہیں جا سکیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کی جمعرات کو برمنگھم روانگی کا امکان ہے، ن لیگ اجلاس میں نیب آرڈیننس ترمیمی بل سمیت اہم معاملات پر مشاورت ہوگی، مہنگائی پر حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائیگی، خواجہ آصف اپنے اوپر پارٹی رہنماؤں کی تنقید کا معاملہ قیادت کے سامنے رکھیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انکشاف کیا گیا تھا کہ لندن میں لیگی رہنماؤں کی انتہائی اہم ملاقاتیں جاری ہیں، ن لیگ کے صدر میاں شہباز شریف نے پاکستان واپس آنے کی تیاری شروع کر دی ہے وہ اگلے ماہ پاکستان آ رہے ہیں، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں ان ملاقاتوں کے حوالے سے پردہ اٹھایا تھا، اخبار کا کہنا تھا کہ لندن میں پس پردہ اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، پارٹی قیادت سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے، ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سیاسی محاذ پر اہم فیصلوں کے لئے لیگی قیادت کا اجلاس دوبارہ لندن میں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی لندن میں پس پردہ اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جس میں سیاسی جوڑ توڑ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ذرائع کے مطابق مارچ میں ن لیگ نے سیاسی مارچ کا منصوبہ بنایا ہے۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف سے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے بھی رابطے ہوئے ہیں اور یہ رابطے لندن میں مشترکہ دوستوں کے ذریعے کئے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ ق لیگ کے رہنماؤں سے لندن میں ملاقات کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں، رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جلد ہی چوہدری خاندان کی ایک اہم شخصیت لندن جائے گی۔اس طرح ن لیگ نے پارٹی کی سینئر قیادت کو برطانیہ طلب کر لیا ہے، جہاں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…