اسلام آباد(این این آئی) وفاقی پولیس نے شہریوں کی فوری شناخت کے لئے ناکوں پر فنگر پرنٹ ٹیکنالوجی فراہم کر دی۔آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی کاوشوں سے پولیس ناکوں کے لئے جدید سافٹ وئیر تیار کیا گیا۔ پولیس اصلاحات کے ضمن میں ناکوں پر فنگر پرنٹ سافٹ وئیر متعارف کروایا گیا۔بائیو میٹرک نظام کی مدد سے ہر شہری کا ریکارڈ ناکوں پر میسر ہوگا،جدید سافٹ وئیر کے ذریعے چوری شدہ گاڑیوں،
جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرمان کی معلومات میسر ہوں گی،پولیس کو تصدیق کے لئے کسی شخص کو اب تھانے لے جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہاکہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ناکہ جات کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جارہا ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا ہمارا اولین فرض ہے،وفاقی دارالحکومت کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرینگے۔