لاہور(این این آئی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے سرکاری ہسپتالوں کی مشینری کی درآمد پر عائد ڈیوٹی کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے آٹا بحران کیس کی سماعت کے دوران معاملے کا نوٹس لیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ صوبائی محکموں کے درمیان کوئی کوارڈی نیشن۔ہسپتالوں کے ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے کیس میں تمام محکمے ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال رہے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجہ کے استعمال کی مشینری کی قلت ہے،
پتہ چلا ہے جیل ہسپتالوں میں بھی سہولیات کا فقدان ہے،ایک قیدی کو جیل ہسپتال میں ای سی جی کی سہولت میسر نہ آسکی، علاج کیلئے مریض پی آئی سی جائیں تو وہاں ایک ایک ماہ کی تاریخ ملتی ہے۔ چیف جسٹس مامون رشید نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ اس معاملے کو حل کرنے کیلئے جلد ایکشن ہونا چاہیے۔سرکاری ہسپتال مشینری درآمد کرتے ہیں تو مشینری امپورٹ ڈیوٹی کی وجہ سے بندر گاہ پر گل سڑ رہی ہوتی ہے۔حکومت سرکاری ہسپتالوں کی مشینری درآمد پر امپورٹ ڈیوٹی ختم کرے یا صحت کا بجٹ بڑھائے۔