جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک، برطانیہ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرلیا،ٹریول ایڈوائزری تبدیل کرنے کا اعلان

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر نے ملاقات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ برطانیہ نے پاکستان کے لئے اپنی “ٹریول ایڈوائزری” تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، اس سے دونوں ممالک کے مابین سفر اور رابطے میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یونیسکو کے مقامات کا بھی دورہ کیا لیکن پاکستان کی سیاحت کی صلاحیت اور خوبصورتی کو دیکھ کر حیران رہ گیا،

پاکستان میں امن و امان کی بہتر ہوتی ہوئی صورتحال کا سہرا وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں موجودہ حکومت کو جاتا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے برطانوی حکومت کے فیصلے کی تعریف کی اور اسے دوطرفہ تعلقات کو تقویت دینے اور پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب پرامن اور ساز گار ماحول کے ساتھ دنیا کے لئے اوپن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امور کے تاریخی روابط اور مشترکہ خیالات پر مبنی ہیں۔ انہوں نے اطلاعات اور میڈیا کے شعبوں میں مستقل بنیادوں پر وفود کے تبادلوں پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن(پی ٹی وی) اور پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی) میں میڈیا سے منسلک لوگوں کی جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں استعداد کار بڑھانے اور تربیت میں برطانوی تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت آئین پاکستان کے تحت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں آزاد اور ذمہ دار میڈیا کی ترقی کے لئے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے، سماجی اور نوجوانوں کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے برطانوی ہائی کمشنر کو مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی جانب سے سنگین انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت بین الاقوامی برادری کے بااثر رکن ہونے کے ناطے مقبوضہ جموں وکشمیرکے مسئلہ اقوام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیراعظم کی معاون خصوصی کی برطانیہ اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے میڈیا کو ایک موثر ذریعہ کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے برطانیہ کیلئے 25 براہ راست پروازوں کا آپریشن دونوں ممالک کے مابین گہرے تعلقات کا مظہر ہے۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کی تعلیم، صحت اور سماجی شعبوں میں برطانوی کونسل اور ڈی ایف آئی ڈی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان کے صحت اور معاشرتی شعبوں کو آگے بڑھانے میں ڈی ایف آئی ڈی کے کردار کو سراہا۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی اور وزارت اطلات کے دیگر حکام بھی شریک تھے۔برطانیہ نے پاکستان میں سکیورٹی صورتحال میں بہتری کا اعتراف کرلیا۔ٹریول ایڈوئزری تبدیل کرنے پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ 2015کے بعد سے پہلی بار ٹریول ایڈوائزری تبدیل ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان پر امن ملک بن چکا ہے۔زلفی بخاری نے کہاکہ پاکستان سیاحت اور سرمایہ کاری کے لئے محفوظ ترین ملک ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…