پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

فواد چوہدری کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتے ہیں، وہ مولویوں اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوچھوڑیں،فیاض الحسن کی فواد چوہدری پر شدید تنقید، اختلافات عروج پر پہنچ گئے

datetime 24  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر مہینے ہیرو گیری کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتے ہیں،انہوں نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی حد کردی ہے،جس کشتی کے سوار ہوں اس کا بھلا سوچا جاتا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فواد چوہدری کادائرہ اختیار نہیں ہے،

استحقاق نہیں ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے کوئی رائے قائم کریں۔انہوں نے فواد چوہدری کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپنی وزارت میں کوئی کام کرکے بتا، وزیراعظم پاکستان، پارٹی کے ہیڈ کے طور پر بھی وہ صوبہ پنجاب کے وزیراعلی کے حوالے سے یکسو اور 100 فیصد مطمئن، صوبے کی پوری کابینہ 100 فیصد یکسو، ٹریژری بینچوں سے تعلق رکھنے والے سارے ایم پی اے یکسو ہیں تو فواد بتائیں ان کو کیا مسئلہ ہے۔فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ مجبوری یہ ہے کہ فواد میرے دوست ہیں، ورنہ میں اپنے مخصوص انداز میں جس طرح اپوزیشن کو ڈیل کرتا ہوں ان کو بڑے اچھے اچھے جواب دیتا،ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے فواد چوہدری کو اپنوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ابھی تک تجربہ اور سمجھ نہیں آئی تھوڑا سا اپنے آپ کو کنٹرول کریں۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ فواد چوہدری ہمیشہ افراط و تفریط کا شکار رہتے ہیں وہ کبھی نہیں سدھر سکتے، کبھی کبھی اکا دکاکوئی دو چار سال میں بندے سے غلطی ہوجائے تو چلو ہوتا ہے ان کی عادت ہے انہوں نے ہیرو گیری کرنی ہوتی ہے، خدا کا واسطہ ہے کبھی آپ مولویوں کے چھتے میں ہاتھ ڈالتے ہیں کبھی آپ عثمان بزدار کے چھتے میں ہاتھ ڈالتے ہیں، چھوڑیں مولویوں کو اور وزیراعلی عثمان بزدار کو، آپ چندریال ٹوکے مقابلے میں کوئی غوری ٹو غوری تھری تیار کریں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…