اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف پاکستان کے سینئر رہنما بابر اعوان نےکہا ہے کہ عوام کو خوشخبریاں ملنے والی ہیں جن میں پہلی خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے عنقریب نکلنے والا ہے ، فرانس ، امریکا ، جرمنی ، امریکا ، چاپان ، برطانیہ اور چین نے پاکستان کو گرے لسٹ سےنکالنے کی حمایت کر دی ہے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں بابر اعوان کاکہنا تھا کہ عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ کرپشن کیا ہے؟ کرپشن
معاشی جرم ہے، جسے وائٹ کالر کرائم کہا جاتا ہے ۔ بابر اعوان کامزید کہنا تھا جب انٹرنیشنل ٹرانسپرنسی نے رپورٹ بنائی توکیا وہ پاکستان آئے؟ بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان کے مخالفین خوشی کے شادیانے بجانے کی بجائے اس رپورٹ کو دوسرے رخ سے بھی دیکھیں۔آج پہلی 2015کے بعد پہلی دفعہ برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت دی ہے اور پاکستان کو محفوظ قرار دیا ہے ۔ یہ پاکستانیوں کیلئے خوشخبریوں کا آغاز ہے ۔