جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد کے سکول میں پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا پینے سے 25 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، بچے تکلیف سے تڑپتے رہے، انتہائی افسوسناک صورتحال

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کے ایک اسکول میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کی دوائی پینے سے 25 بچوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اسلام آباد کے 423 سرکاری اسکولوں میں پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے دوا پلائی گئی۔

ملوٹ کے علاقے میں واقع فیڈرل گورنمنٹ اسکول میں دوائی کے استعمال سے 25 بچوں کی حالت خراب ہو گئی اور وہ بے ہوش ہوگئے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق 15 بچوں کو قریبی بنیادی مرکز صحت لے جایا گیا جہاں سے 2 بچوں کو حالت مزید خراب ہونے پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) لے جایا گیا۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ اس معاملے پر اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ 70 بچوں کو آج پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوائی دی گئی تھی، دواکی میعاد 2023 تک تھی۔دوسری جانب بچوں کے والدین نے کہاکہ گزشتہ کئی سال سے بچے اسکول میں زیر تعلیم ہیں تاہم اس سال بنا کسی نوٹس یا حفاظتی تدبیر کے بچوں کو دوائی دی گئی جو کہ شدید تکلیف کا سبب بنی۔والدین کے مطابق صبح ساڑھے 9 سے 1 بجے تک بچوں کو اسکول میں رکھا گیا اور اس دوران گارڈ نے مرکزی دروازے پر تالے لگا رکھے تھے اور بچے تکلیف سے تڑپتے رہے، بعد ازاں بچوں کو اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹ کے کیڑے مارنے کی دوا زائد المعیاد تھی یا یہ کوئی اور معاملہ ہے، اس حوالے سے حکام کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…