جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اتحادیوں اور ناراض ارکان کو منانے کے لیے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے پیکج ڈیل تیار کر لی

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اتحادی جماعتوں اور اپنے ناراض ارکان کو منانے کے لیے پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے پیکج ڈیل تیار کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سندھ میں ارکان قومی اسمبلی کو15،15 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، خصوصی ترقیاتی فنڈز پر ایم این ایز کی تجویز کردہ اسکیمیں شروع ہوں گی۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان قومی اسمبلی کو بھی 15 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز ملیں گے، وفاقی حکومت نے کراچی میں 100 آر او پلانٹس لگانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،

اس منصوبے کا آغاز آئندہ ماہ سے ہوگا، منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی کے حامل کنٹینر آر او پلانٹس لگائے جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق ارکان قومی اسمبلی کو رواں اور گزشتہ مالی سال کے ترقیاتی فنڈز دیئے جا رہے ہیں۔اس سلسلے میں پی ٹی آئی رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے بتایاکہ جو کام 70 سال میں کوئی نہیں کر سکا وہ پی ٹی آئی حکومت کرنے جا رہی ہے، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے ارکان کو بھی ترقیاتی فنڈز ملیں گے، ارکان سندھ اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز گورنر ایس آئی، ڈی سی ایل کے ذریعے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…