لاہور(این این آئی)گیارہ ماہ میں پانی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ ہوا جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 58 فیصد کم ہو گئی،جنوری سے نومبر 2019 کے دوران بجلی کی پیداوار لاگت میں 5.4فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گیارہ ماہ میں پانی سے بجلی کی پیداوار 23 فیصد اضافے سے 47 ہزار 67 میگاواٹ، کوئلے سے بجلی
کی پیداوار 32 فیصد اضافے سے 26 ہزار 70 میگا واٹ، ایٹمی توانائی سے بجلی کی پیداوار 2.6فیصد اضافے سے 11 ہزار 491 میگاواٹ رہی۔ اس کے مقابلے انہیں گیارہ ماہ میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 58 فیصد کمی کے بعد 7 ہزار 689 میگا واٹ رہی۔ اس طرح گیارہ ماہ میں بجلی کی اوسط فی یونٹ پیداواری لاگت 5 روپے 18 پیسے رہی۔