ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ لمحہ فکریہ قرار، کرپشن کیخلاف جنگ کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت، جماعت اسلامی نے ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

datetime 23  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر سونامی حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی کے طوفان، بیروزگاری،عوام پر بھاری ٹیکس عائد کرنے اور چینی،آٹا بحران کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی کال پر جماعت اسلامی سندھ کے تحت 24جنوری بروز جمعہ کراچی تا کشمور بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے، جن سے صوبائی، ضلعی اور مقامی قائدین خطاب کریں گے۔

دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ کرپشن اور کرپٹ ٹولے کیخلاف اعلان جنگ اور ملکی خزانے سے لوٹی گئی دولت واپس لانے کا اعلان کرنے والے موجودہ حکمرانوں کیلئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے، حکومت کے تمام دعوں کی طرح کرپشن کیخلاف جنگ کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے، موجودہ دور میں کرپشن کے ریٹ مزید بڑھ گئے ہیں اور عوام مہنگائی، بیروزگاری،بھوک وافلاس کے باوجود اپنے چھوٹے سے کاموں کیلئے بھی سرکاری دفاتر میں سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینے کیلئے مجبور ہیں۔ جماعت اسلامی موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرکے عوام کی ترجمانی کریگی حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کا غلام بنایااس کو وہ اختیارات دئییجو ایسٹ کمپنی کے اختیارات تھے، آئی ایم ایف کا ہاتھ اب عوام کی گردن تک پہنچ گیا ہے۔جماعت اسلامی اس نازک اور مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، جماعت اسلامی حکمرانوں کے عوام دشمن فیصلوں کیخلاف عوام کو منظم کرے گی، جس کا آغاز جمعہ کے دن کراچی تا کشمور مظاہروں سے ہوگا، انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مہنگائی،بیروزگاری اور حکومتی بے حسی کیخلاف جماعت اسلامی کے تحت منقعدہ مظاہروں میں بھرپور شرکت کرکے اپنی بیداری کا مظاہرہ کریں۔ ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی و بے روزگاری، بجلی و گیس، آٹے و چینی کی قیمتوں سمیت دیگر اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی اپیل پر جمعہ 24جنوری کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے ہوں گے۔

کراچی میں بھی تمام اضلاع میں اہم پبلک مقامات پر مظاہرے کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز ِ جمعہ (1:45بجے دن) مسجد نعمان لسبیلہ چوک پر ہو گا۔ جس سے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن، پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر و امیر ضلع قائدین سیف الدین ایڈوکیٹ خطاب کریں گے۔دریں اثناء جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری عبد الوہاب نے امراء اضلاع اور دیگر ذمہ داران کو ہدایات کی ہے کہ ملک گیر یوم احتجاج کے سلسلے میں تمام اضلاع مظاہروں کے انعقاد کو یقینی بنائیں اور عوامی مسائل اور احساسات و جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے حکومت کے خلاف عوام کی آواز بنیں۔ انہوں نے اہل کراچی سے بھی اپیل کی کہ مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہوں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…