لاہور(این این آئی) پنجاب ریونیو اتھارٹی نے یکم جولائی تا دسمبر چھ ماہ کے دوران 53 ارب 20 کروڑ روپے کا ریونیو حاصل کیا،ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے گزشتہ سال سے ایک فیصد کم وصولیاں ہوئیں۔ پی آر اے نے ششماہی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر سے 5 ارب 85 کروڑ روپے وصولیاں کی گئیں جو گزشتہ سال سے ایک فیصد کم ہیں۔
بینکنگ اور انشورنس سیکٹر 6 ارب32 کروڑ، فرنچائزڈ سیکٹر سے 3 ارب 75 کروڑ ،کنٹراکچوئل ایگزکیوشن 1 ارب99 کروڑ، ریسٹورنٹس 1 ارب 57 کروڑ ،کورئیر سیکٹر سے 1 ارب 52 کروڑ، مین پاور ریکروٹمنٹ سے 1 ارب 34 کروڑ ، شعبہ تعمیرات سے 1 ارب 27 کروڑ، آئی ٹی سے86کروڑ اور پراپرٹی ڈویلپرز سے 31کروڑ روپے وصول کئے گئے۔دسمبر میں10ارب37کروڑ روپے وصول ہوئے۔