اسلام آباد( آن لائن ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں کروڑوں روپے کی خرد برد پر آواز اٹھانے کے جرم کی پاداش میں ڈویژن کے چیف فنانس آفیسر محمد افضل کو تبدیل کرکے ان کی خدمات وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے سپرد کردی گئی ہیں ،گریڈ 20 کے افسر محمد افضل نے گزشتہ دورانیہ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سٹیشنری کی خریداری میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے حوالے سے وزیراعظم کو خطوط کے
ذریعے آگاہ کیا جس پر اسٹیبلشمنٹ کی کرپٹ لابی نے انہیں فوری طور پر ڈویژن سے ٹرانسفر کروادیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے جاری اعلامیہ کے مطابق محمد افضل کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی میں بطور چیف فنانس افسر تعینات کیا گیا ہے، اسٹیبلشٹمنٹ ڈویژن کی چیف فنانس افسر کی گریڈ 20 کی سیٹ پر گریڈ 19 کے افسر محمد جہانگیر مشتاق ورک کو تعینات کیاگیا ہے۔