لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے انڈسٹریل اور گھریلوں صارفین کو اضافی یونٹوں پر رعایت نہ دینے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے گھریلو اور انڈسٹریل صارفین سے اضافی یونٹوں پر زائد رقم کی وصولی سے روکتے ہوئے اضافی یونٹوں پر رعائتی رقم وصول کرنے کا حکم دیدیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اے آر اسٹیل ملز کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف
اپنایا گیا کہ گھریلو اور انڈسٹریل صارفین سے بجلی کے بلوں میں 16 روپے فی یونٹ چارج کیا جاتا ہے، زراعت کے لئے واپڈا کو اضافی یونٹوں پر 11.97 وصول کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔واپڈا اضافی یونٹوں پر 11.97 روپے کی بجائے 16 روپے وصول کر رہا ہے ۔ استدعا ہے کہ واپڈا کو بجلی کے بلوں میں اضافی یونٹوں پر صارفین سے رعائتی رقم وصول کرنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنا دیا۔