منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عثمان بزدار کے علاوہ کسی دوسری جماعت کے پاس اختیارات ہونے کی خبروں میں کتنی صداقت ہے ؟صوبائی وزیر نے حقیقت بتا دی

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ پنجاب میں سردارعثمان بزدار کے علاوہ کسی دوسری جماعت کے پاس اختیارات ہونے کی خبروں کو مسترد کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیاد ت میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بہترین فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سردار عثمان بزدار نے قلیل عرصہ کے دوران پنجاب کی عوام کیلئے بے پناہ آسانیاں پیدا کیں۔

اپنے ایک بیان میں وزیر محنت پنجاب انصرمجید خان نے مزیدکہاکہ سردار عثمان بزدار نے بہترین ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ساتھ ساتھ خود کوعوامی وزیراعلیٰ بھی ثابت کرکے دکھایاہے۔وزیراعظم عمران خان کی سیاسی بصیرت کی وجہ سے پاکستان کو خطے کا اہم ترین ملک قرار دیاجا رہاہے۔بھارت میں نصیرالدین شاہ سے شہریت دریافت کرنا نریندرمودی کی جانب سے انتہائی شرمناک اقدام ہے۔انصرمجید خان نے کہاکہ نریندرمودی نے مقبوضہ کشمیر کو مسلمانوں کیلئے جیل بناکر زندگی تنگ کر رکھی ہے۔عالمی برادری مسئلہ کشمیر اور کالاقانون ختم کروانے کیلئے اپناکردار ادا کرے۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیرکے حل کیلئے ثالثی کی پیش کش انتہائی مثبت اقدام ہے۔وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ملاقات میں دونوں ملکوں کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنے پر اتفاق ہوا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…