اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کیلئے نئی ڈیڈلائن دیدی

datetime 22  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی صوبائی حکومت نے پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی تکمیل کے لیے ایک اور ڈیڈلائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبے کو مقررہ مدت سے قبل 30 جون 2020 تک مکمل کرلیں گے۔

پشاور میں ترجمان خیبر پختونخوا (کے پی)حکومت اجمل وزیر اور وزیرٹرانسپورٹ شاہ محمد نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2021بی آرٹی کی تکمیل کا سال ہے لیکن صوبائی حکومت اس منصوبے کو 30 جون 2020 تک مکمل کرے گی۔شاہ محمد کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی مجبوری کی حالت میں شروع کیا گیا کیونکہ شہر میں ٹرانسپورٹ کے مسائل تھے اور اس منصوبے سے پشاور کے لوگوں کو سہولت ہوگی۔انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جون 2021 اس منصوبے کی تکمیل کا سال ہے لیکن ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کریں۔صوبائی وزیرٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کو اپوزیشن نے سیاسی بنایا جبکہ منصوبے کی 6 ماہ میں تکیمل کی بات اس وقت کے وزیراعلی پرویز خٹک کی ذاتی رائے تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 30 جون تک منصوبے کو مکمل کریں گے، ٹھیکیدار کے ساتھ ہمارا معاہدہ ہوا ہے اور وقت پر کام مکمل کریں گے، اگر کام وقت پر مکمل نہیں ہوا تو جرمانہ عائد کریں گے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…