بیورو کریٹ فواد حسن فواد ضمانت پر رہا،اربوں روپے کی جائیداد کاالزام لگایاگیا تھا لیکن ریفرنس صرف 108 ملین روپے کا بنا‘ کیوں؟عدالت کے سوال پر وکیل کوئی

21  جنوری‬‮  2020

آج لاہور ہائی کورٹ نے ملک کے نام ور بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو ضمانت پر رہا کر دیا‘ یہ ڈیڑھ سال آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں نیب کی حراست میں رہے‘ آج عدالت نے نیب کے وکیل سے پوچھا ،نیب نے تفتیش کے وقت اربوں روپے کی جائیداد کا الزام لگایا تھا لیکن ریفرنس صرف 108 ملین روپے کا بنا‘ کیوں؟ عدالت نے پوچھا ، جائیداد فواد حسن فواد اور ان کی اہلیہ کے نام ہے لیکن

نیب نے گرفتار فواد حسن فواد کو کر لیا‘کیوں؟ نیب کے وکیل تسلی بخش جواب نہ دے سکے چناں چہ عدالت نے فواد حسن فواد کو ضمانت پر رہا کر دیا‘ فواد حسن فواد ذہین‘ (پختہ) اور ملک کے نام ور بیورو کریٹ ہیں‘ یہ ملک کے اہم ترین عہدوں پر فائز رہے‘ یہ اڑھائی سال وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری بھی رہے‘ ۔۔ان کی گرفتاری نے پوری بیورو کریسی کا مورال ڈائون کر دیا تھا لیکن نیب ڈیڑھ سال کی تفتیش کے باوجود ۔۔ان پر الزام ثابت نہیں کر سکا یوں یہ کیس نیب کی کارکردگی پر ایک کلاسیک سوالیہ نشان بن گیا‘ فواد حسن فواد جیل سے باہر آ گئے لیکن یہ اب باقی زندگی اپنے (اس) ڈیڑھ سال کا حساب مانگتے رہیں گے جو ۔۔انہوں نے ناحق جیل میں گزار دیا‘ کیا یہ انصاف ہے؟ آج شاہد خاقان عباسی اور بلاول بھٹو نے حکومت کے بارے میں کہا کیا حکومت کو واقعی شرمندہ ہونا چاہیے اور حکومت نے کوئی وعدہ پور نہیں کیا؟ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے اپنا پریشر گروپ یا فارورڈ بلاک بنا لیا‘ کیا یہ پارٹی کے اندر بغاوت ہے؟۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…