اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’یہ آخر کب تک ہوتا رہے گا‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔جان ایف کینیڈی صدر بننے کے بعد اپنے والد سے ملنے گیا اور ان سے کہا ”میں ایک مخمصے کا شکار ہوں“ والد کتاب پڑھ رہا تھا‘ اس نے سر اٹھا کر پوچھا ”کیا مطلب“ کینیڈی نے جواب دیا ”میرے بے شمار معاشقے ہیں‘ میں صدر بن چکا ہوں‘ میں اب ہر وقت ایجنسیوں اور میڈیا کی نظروں میں رہوں گا‘ مجھے خطرہ ہے
میں اپنے معاشقوں کو زیادہ دیر تک میڈیا‘ ایجنسیوں اور اپنی بیوی سے خفیہ نہیں رکھ سکوں گا“ والد نے قہقہہ لگایا اور کہا ” تمہیں فوراً استعفیٰ دے دینا چاہیے“۔کینیڈی نے حیران ہو کر پوچھا ”کیوں؟“ والد نے جواب دیا ”جو شخص اپنے معاشقے میڈیا‘ ایجنسیوں اور بیوی سے نہیں چھپا سکتا اسے امریکا جیسی سپر پاور کا صدر نہیں ہونا چاہیے“ یہ ہوتے ہیںسیاست دان‘ یہ ہوتے ہیں حکمران یعنی آپ اپنی بیوی کو بھی اپنی سوچ کی ہوا نہ لگنے دیں ۔