اسلام آباد (این این آئی)نیب قوانین پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے کیلئے ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن نیب قانون پر اپنے تمام بل مجتمع کر کے ایک بل کی شکل میں لانا چاہتی ہے،فاروق نائیک کو اپوزیشن کے تمام بلز کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ ذرائع کے مطابق فاروق ایچ نائیک منگل تک تمام بلز کا
جائزہ لے کر ایک مسودہ تیار کریں گے،اپوزیشن قیادت بل کا جائزہ لینے کے بعد کل حکومت سے مذاکرات کریگی۔ سینیٹر شیری رحمن نے تصدیق کی کہ حکومت کے ساتھ ملاقات منگل کو 3 سے چار بجے کے درمیان ہوگی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے نیب قانون کے حوالے سے تین مسودے زیر گردش ہیں،فاروق نائیک، نوید قمر کے علاوہ ایک اور مسودہ بھی موجود ہے۔