بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

48000 میٹرک ٹن گندم کیسے برآمد کی گئی؟ ایک ارب 83 کروڑ روپے کس کی جیب میں گئے؟شہباز شریف گندم سکینڈل پر کھل کر بول پڑے

datetime 20  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے گندم، آٹے کے اربوں روپے کے سکینڈل کا ذمہ دار عمران نیازی اور کابینہ کو قرار دے دیا۔ ایک بیان میں شہباز شریف نے آٹے کی قلت اور پیدا ہونے والے بحران کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ گندم، آٹے اور اب چینی کی قیمت میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ چوبیس گھنٹے سے زائد ہوگیا وزیراعظم اب تک کوئی حکمت عملی پیش نہیں کرسکے،قوم کو نالائق حکومت کی نااہلی، کرپشن اور تباہی کے ایجنڈے سے نجات دلانے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی قیادت کو اپوزیشن سے مشاورت اور مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ عوام دشمن ایجنڈے پر کاربند ٹولے سے ملک وقوم کو آزادی دلانے کی حکمت ِ عملی پر غور کیاجائے وفاقی حکومت کی پابندی کے باوجود25 جولائی سے اکتوبر 2019کو 48000 میٹرک ٹن گندم کیسے برآمد کی گئی؟،ایک ارب 83 کروڑ روپے کس کی جیب میں گئے؟۔ انہوں نے کہاکہ وزیر فوڈ سکیورٹی کا دعویٰ ہے کہ 25 جولائی کے بعد ایک دانہ بھی ملک سے باہر نہیں گیا تو پھر جنات گندم باہر لے گئے؟،گندم اور اس پر مال کس کس نے کھایا؟ ایک ایک پائی کا قوم کو حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آج ایک زرعی ملک کو گندم درآمد کرنا پڑرہی ہے، اس سے زیادہ نالائقی، نااہلی اور شرم کی اور کیابات ہوگی؟یہ حقیقت ریکارڈ پر موجود ہے کہ ستمبر 2018ء سے لے کر اکتوبر2019ء تک پاکستان نے 6 لاکھ 93 ہزار میٹرک ٹن گندم برآمد کی۔ انہوں نے کہاکہ گندم کس قیمت پر پہلے ملک سے باہر بھیجی گئی؟ اور اب کس قیمت پر ملک میں درآمد کی جائے گی؟ اس کا بھی حساب دینا ہوگا،بجلی، گیس، روزگار چھیننے کے بعد اب قوم سے ایک وقت کی روٹی بھی چھینی جارہی ہے،مزدور سے روزگار تو پہلے ہی چھن چکا ہے،

اب اس کے بچوں کا نوالہ بھی چھین لیاگیا ہے،یہ ظلم کی حکومت ہے جو مزید نہیں چل سکتی،نالائق حکومت جاری رہی تو خدانخواستہ پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان ہو جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہر محب وطن پاکستانی کو پاکستان کی فکر ہے، نالائق ٹولے سے جس قدر جلد نجات ہوگی، پاکستان کے قومی، عوامی مفادات کے لئے اچھاہے،تکبر، ضد اور حماقتوں نے ملک کے ہر شعبہ کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حالات کی سنگینی کے پیش نظر پارٹی کے قائدین کو ذمہ داری دی ہے کہ وہ تمام سیاسی قائدین اور جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان سے رابطہ کرکے ٹھوس حکمت عملی وضع کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم عوام کو نالائق ٹولے کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…