ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

کون سے اضلاع میں کتنی ترقی،پنجاب کی گڈ گورننس میں وزیراعظم عمران خان کا ضلع ترقی میں سب سے پیچھے ، فواد چودھری کا حکومت سے شکوہ سچ نکلا

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )پنجاب کی گڈ گورننس میں وزیراعظم عمران خان کا ضلع ترقی میں سب سے پیچھے رہا۔پنجاب میں 177ارب روپے کے فنڈزجاری کیے گئے جبکہ نصف مالی سال گزرنے کے باوجودفنڈز85 ارب روپے ہی خرچ ہو سکے جبکہ پنجاب کا دل لاہور 4ارب روپے کے استعمال کے ساتھ ناقص کارگردگی والے اضلاع میں پانچویں نمبر پررہا۔ وفاقی وزیرفواد چودھری کاترقیاتی منصوبوں میں پنجاب حکومت سے شکوہ سچ نکلا ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی وترقی کے ذرائع نے بتایا کہ مطابق لودھراں کے لئے 70کروڑروپے کااجراہوا ہے، استعمال صرف 13 فیصد ہوا ہے۔زرائع کے مطابق فوادچودھری کے ضلع کے لئے ساڑھے3ارب روپے کا پیکج تھا جبکہ استعمال15فیصدہوا ہے۔محکمہ منصوبہ بندی وترقی کے ذرائع کے مطابق میانوالی کیلیے 4ارب روپیکے فنڈزکااجرا ہوا تھا جبکہ استعمال صرف 10 فیصد ہوا ہے۔جہلم ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں ناقص کارگردگی کے ساتھ 30 ویں نمبر پر ہے جبکہ لاہور 4ارب روپے کے استعمال کے ساتھ ناقص کارگردگی والے اضلاع میں پانچویں نمبر پررہے زرائع کے مطابق وزیر ِاعلی پنجاب عثمان بزدار کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 6ارب روپے کا اجرا کیا گیا جبکہ استعمال41فیصد ہوا ہے۔گجرات کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز کا اجراکیا گیا جبکہ استعمال27 فیصد ہوا ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی وترقی کے زرائع کے مطابق چکوال میں فنڈز کا استعمال 15 فیصد،راولپنڈی 14 فیصداور پاکپتن کی 10 فیصد کارگردگی رہی ہے۔گجرات کے لیے ایک ارب روپے کے فنڈز کا اجر ہواا جبکہ استعمال27 فیصدہوا ۔ ملتان میں 18 فیصد اور رحیم یار خان میں 17 فیصد فنڈز کا استعمال کیا گیا ہے محکمہ خزانہ کے حکام کیمطابق پنجاب میں 177ارب روپے کے فنڈزجاری کیے جاچکے، پنجاب بھر میں نصف مالی سال گزرنیکے باوجودفنڈز85 ارب روپے ہی خرچ ہو سکے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…