کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اسلامی دفعات کی جنگ لڑرہے ہیں،ملک کو سیکولر نہیں بننے دینگے،پاکستان کلمہ کے نام پہ بنایا گیا ہے لیکن اسکے اصل مقصد کی طرف ہم نے ابھی تک سفر نہیں کیا،جعلی مینڈیٹ پر بنی حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری نے سعودی عرب کے شہر دمام میں استقبالیہ تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہاں کی جماعت نے بہت بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودیہ کے تعلقات جذبہ ایمانی سے سرشار ہے اس وقت پاکستان میں ملک کو سیکولر بنانے کی کوششیں کی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ کبھی پارلیمنٹ میں اور کبھی ٹاک شوز میں کچھ لوگ اسرائیل تسلیم کرنے کی باتیں کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی دنیا میں تہذیبوں کی جنگ شروع ہوئی ہے ہم مدارس کے حوالے سے حکومتی اقدامات کومسترد کرتے ہیں۔