اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فضائی سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوشخبری، جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سفری سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا

datetime 18  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفری سہولیات میں اضافہ کر دیا گیا۔کراچی ایئرپورٹ پر رش کے باعث اوور سیز پاکستانیوں اور دیگر مسافروں کو سہولیات دینے کے لیے امیگریشن کاونٹرز کی تعداد7 سے بڑھا کر 10 کردی گئی۔ہر کاونٹر پر 2 امیگریشن آفیسر متعین کی جائیں گے۔ان کاوئنٹرز پر عملہ رکھنا ایف آئی اے کی ذمہ داری ہے۔ایئرپورٹ پر اوورسیز پاکستانیوں، ملکی ترقی کیلئے زرمبادلہ بھیجنے والوں، بزرگ شہریوں، معذور افراد، تنہا خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح غیر ملکی پاسپورٹ، سفارتکاروں، بزنس کلاس پسنجرز اور مجاز سرکاری حکام کیلئے بھی علیحدہ امیگریشن کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔ڈی ایٹ ممالک کے شہریوں کے لیے امیگریشن معلومات اور عملے کے لئے بھی کاؤنٹر بنائے گئے ہیں۔ کاونٹرز کی تعداد میں اضافے سے پروازوں کی تاخیر میں کمی اور مسافروں کو سہولت ہو گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر ملک بھر کے ایئرپورٹس پر غیر ملکی مسافروں اور سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…