حکومتی اتحادی بھی پنجاب میں زیادہ کرپشن پر پھٹ پڑے فواد چوہدری کے بیان سے 16ماہ بعد مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید ہو گئی

18  جنوری‬‮  2020

لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے بیان سے 16ماہ بعد مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید ہو گئی ہے ،فواد چوہدری نے خود کہا ہے کہ پنجاب حکومت ڈلیور نہیں کر پا رہی،حکومتی اتحادی بھی پنجاب میں زیادہ کرپشن پر پھٹ پڑے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپشن کا ریٹ پانچ گناہ زیادہ بڑھ گیا ہے،

حکومت خود کرپشن کو پرموٹ کررہی ہے،پنجاب میںآٹے کی بحران نے بزدار حکومت کی نا اہلی کا پول کھول دیا ہے،حکومت نے پیسے بچانے کے چکر میں گزشتہ سال گندم نہیں خریدی،گندم نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ سے آٹا غائب ہو گیا ہے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ زیراعظم ہائوس یونیورسٹی تو بن نہیں سکا لیکن اس کا سالانہ خرچہ ایک ارب سے تجاوز کرچکا ہے،وزیراعلی پنجاب اپنی کفایت شعاری کی بہت تشہیر کر رہے ہیں ،پنجاب حکومت نے گزشتہ سال بھی بجٹ دستاویز میں اخراجات سے متعلق جھوٹ بولا،عثمان بزدار جعلی رپورٹس جاری کرکے شہبازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ بزدار صاحب اگر شہبازشریف کا مقابلہ کرنا ہے تو کارکردگی اور ڈلیوی میں کریں،شہبازشریف کا مقابلہ کرنا ہے تو گڈگورننس میں کریں،شہبازشریف کی گڈ گورننس کی گواہی سیاسی مخالفین اور حکومتی اتحادی بھی دے رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ عثمان بزدار صرف وسیم اکرم پلس کے لقب سے ہی خوش ہیں،پنجاب کابینہ میں عثمان بزدار مائنس کا مطالبہ طول پکڑ رہا ہے،حکومت کے اتحادی بھی کھل کر پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھارہے ہیں،کامل علی آغا نے بھی بزدار سرکار کی نا اہلیوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کی جعلی رپورٹیں جاری کرکے عثمان بزدار وسیم اکرم پلس نہیں بن سکتے ،عثمان بزدار جس انداز میں قومی خزانے پر شاہ خرچیاں کر رہے ہیں اس کی ماضی میںمثال نہیں ملتی،عثمان بزدار کی انتظامی امور پر کم اور فوٹوسیشن پر توجہ زیادہ ہے ۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…