اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان پر ہر گزرتے دن کے ساتھ دبائو بڑھتا جا رہا ہے۔اپوزیشن کی تنقید کے بعد اتحادیوں کی جانب سے بھی عمران خان کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تجزیہ نگار رئوف کلاسرا کا کہنا ہے کہ عمران خانکو اب کچھ اہم فیصلے لینے پڑیں گے ورنہ ان کے اتحادی ہی ان کے لئے مشکلات کھڑی کر دیں گے۔
وزیر اعظم کو سب سے زیادہ پریشر ایم کیو ایم اور چوہدری برادران کی جانب سے مل رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے لئے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے اہم رہنما اور وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا چکے ہیں دوسری جانب عامر لیاقت کی جانب سے بھی وزرا سے ناراضگی سامنے آچکی ہے ۔