بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نالائق اور نکمی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی، نااہل حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا، وزیراعظم کے استعفیٰ دینے کی بات کر دی گئی

datetime 17  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے کہا ہے کہ نالائق اور نکمی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ نااہل حکومت سے نجات حاصل کئے بغیر ملک بحرانوں سے نہیں نکل سکتا۔ حکومت سے عوام کی مایوسی و بیزاری آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔ حکومت دینی مدارس کو مفلوج کرنا چاہتی ہے۔

دینی مدارس کو کمزور کرنا حکومت کے سیکولر ایجنڈے کا حصہ ہے۔ دینی مدارس کی آذادی و خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔ حکمران غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے نصاب تعلیم میں تبدیلیاں لا رہے ہیں۔ حکومتی اتحادیوں کی ناراضی سیاسی تبدیلیوں کا اشارہ ہے۔ ایک بھی اتحادی جماعت ادھر اُدھر ہوئی تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ اپوزیشن حکومت گراؤ ایجنڈے پر متفق ہے۔ ناکام اور نااہل حکومت کو گھر بھیجنے کا وقت قریب ہے۔ فیصل واڈا نے ٹاک شو میں بوٹ لا کر مضحکہ خیز حرکت کی ہے۔ فیصل واڈا سے استعفی لیا جائے۔ برف باری سے متاثرہ علاقوں میں حکومتی اقدامات ناکافی ہیں۔ استعفوں کا سیزن شروع ہو گیا ہے۔ مارچ تک وزیراعظم بھی استعفی دینے پر مجبور ہو جائے گا۔ ان ہاؤس تبدیلی کا ماحول بن چکا ہے۔ اتحادی جماعتیں حکومت کا ساتھ چھوڑنے کے لئے تیار بیٹھی ہیں۔ حکومتی ڈھانچہ اپنی بقا کے لئے چند ووٹوں کا مرہون منت ہے۔ بڑھتی مہنگائی کی وجہ حکومت کی ناکام اور ناقص پالیسیاں ہیں۔ حکومت ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان بے قابو ہو گیا ہے۔ ناکام حکومت کے دور میں لاکھوں لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کرائے کی خارجہ پالیسی ہے۔ ہوش ربا مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہے۔ ملک میں بڑھتی سیاسی بے یقینی تشویشناک ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی ذمہ دار حکومت ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت تاریخ کی نالائق ترین اور ناکام ترین حکومت ہے۔ پاکستان مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ ملک کو بحران سے نکالنا یوٹرن حکومت کے بس کی بات نہیں۔ قوم عمران خان نیازی سے مکمل مایوس ہو چکی ہے۔ کوئی طبقہ حکومت سے خوش نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…