لاہور (پ ر )ریس کورس پولیس نے ارشد لنگڑا کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔ ارشد لنگڑا کے خلاف تھانہ ریس کورس میں رابری کا مقدمہ درج ہے۔ملزم ارشد لنگڑا راولپنڈی سمیت مختلف اضلاع میں 2 قتل، 6 اقدام قتل، دہشت گردی، دھوکہ دہی، اسلحہ، منشیات، 9 ڈکیتی، رابری جیسے سنگین مقدمات میں چالان ہوچکا ہے۔
ملزم کے خلاف کارروائی ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ ریس کورس نے کی۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے کہا، قانون سے طاقتور کوئی نہیں، جرائم پیشہ افراد کو قانون کی طاقت سے روکیں گے۔سی پی او راولپنڈی نے کہا، قانون کی حکمرانی قائم کرکے معاشرے کو پرامن اور محفوظ بنانا ہے۔