سرگودھا(این این آئی) حکومت پنجاب نے سرگودھا ریجن کے قصبہ قائدآباد میں نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم کے الاٹیوں کو اقساط جمع کروانے کے دورانیہ کو دو سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا ہے۔زرائع کے مطابق محکمہ ہاوسنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر فاٹا خوشاب اظہر سعید نے بتایا کہ پرائم منسٹر نیا پاکستان ھائوسنگ سکیم قائدآباد کی قرعہ اندازی کے خوش نصیبوں کے لئے حکومت پنجاب نے قسطیں جمع کرانے کا دورانیہ دو سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دیا ھے
اور دس فیصد رقم جمع کرانے کی تاریخ میں 31 جنوری 2020 تک توسیع کر دی ھے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر احمد سعید نے بتایا کہ قرعہ اندازی میں کامیاب امیدواروں کی سہولت کے لئے چار کمروں پر مشتمل گھر بنانے کا آپشن بھی ختم کر دیا گیا ھے۔ لیکن ایک کمرہ یا دو کمرے بنانے کا آپشن موجود ھے۔اس آپشن سے گھر حاصل کرنے والوں کے لے قسط کی رقم میں بھی کمی آ جائے گی۔اس آپشن کے لئے ڈسٹرکٹ ہائوسنگ کے جوہرآباد دفتر میں رابطہ کیا جا سکتا ھے۔