پشاور(آن لائن)پشاور ہائیکورٹ میں ریٹائرمنٹ کی حد 63 سال کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل قیصر علی شاہ اور عمر فاروق عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ نے ریمارکس دئیے کہ حکومت اب ریٹائرمنٹ کی حد 63 سال کرنے کے فیصلے سے جان چھڑانا چاہتی ہے،
پورے ملک میں ریٹائرمنٹ کی حد 60 سال ہے کے پی میں 63 کردی آپ نے۔ آپ لوگوں نے اس صوبے کو تجربہ گاہ بنایا ہے۔ حکومت کا یہ حال ہے آرمی چیف کے لئے 3 سال مانگے گئے تھے اور نوٹیفکیشن میں حکومت نے 5 سال کردیئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس کی درخواست پر کیس کی سماعت 21جنوری تک ملتوی کردی گئی۔