جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نیب نے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دیدی

datetime 16  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری کیخلاف تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔ جمعرات کو چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے بعد جاری نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل زلفی بخاری کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔نیب اعلامیے کے مطابق انکوائری بند کرنے کی منظوری عدم شواہد کی بنیاد پر دی گئی۔اجلاس سے خطاب میں چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب کا ایمان، کرپشن فری پاکستان ہے، میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ زلفی بخاری کا نام آف شور کمپنیوں کے باعث پاناما لیکس میں بھی آیا تھا جس بناء پر نیب میں ان کے خلاف تحقیقات جاری تھیں اور اس سلسلے میں وہ کئی بار نیب میں پیش بھی ہوچکے ہیں۔نیب نے دعویٰ کیا تھا کہ زلفی بخاری کی برٹش ورجن آئی لینڈز میں غیر قانونی آف شور کمپنیاں ہیں اور اس حوالے سے چیئرمین نیب نے 15 جون 2019 کو ان کیخلاف باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کی منظوری دی تھی تاہم اب ایک ساتھ بعد نیب نے یہ کہہ کر زلفی بخاری کیخلاف انکوائری بند کردی ہے کہ انہیں اس معاملے میں ٹھوس شواہد نہیں ملے۔یاد رہے کہ 23 دسمبر 2018 کو اپنے ایک بیان میں زلفی بخاری نے کہا تھا کہ ان کیخلاف نیب تحقیقات جلد ختم ہوجائیں گی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…