اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے مقامی نوجوان نے 100 سے زائد افراد کی جان بچا لی۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ کوئٹہ کے نوجوان نے برفباری میں پھنسے 100 سے زائد لوگوں کی جان بچا لی ہے۔ کوئٹہ کے علاقے کچلاک سے تعلق رکھنے والے نوجوان نے ایک ہفتے قبل برفباری میں پھنسے شہریوں کو بچانے کا فیصلہ کیا ۔شدید برفباری کے باعث جب روڈ بند ہو جانے سے لوگوں کو کھانے پینے اور گرم کپڑوں
کی قلت کا سامنا کرنا پڑا۔ نوجوان سلمان خان نے سڑکوں پر پھنسے شہریوں کوگاڑی میں بیٹھا کر نہ صرف ان کی جانب بچائی بلکے ان کو پناہ بھی فراہم کی۔ برفباری میں پھنسے کچھ شہریوں کو انہوں نے ایندھن کے پیسے اپنی جیب سے ادا کئے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیوں کی حفاظت کیلئے بھی اہم کردار ادا کیا۔بچائے جانے والے 100 افراد میں ایک کمسن بچی بھی شامل ہے ۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں یہ سب اللہ کو راضی کرنے کیلئے کرتا ہوں۔