فریال تالپور کیخلاف نااہلی کی درخواست ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

14  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عدم پیروی کے باعث پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔الیکشن کمیشن میں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔اس دوران فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تاہم درخواست گزار

ایم پی اے ارسلان تاج کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔کیس کی سماعت کے آغاز پر فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا۔ وکیل دفاع نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا۔بعد ازاں الیکشن کمیشن نے عدم پیروی کے باعث فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔ خیال رہے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…