اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام دوسرے کیس میں ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چودھری شوگر مل کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب نے مریم نواز کا نام چودھری شوگر ملز تحقیقات کیس میں ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی تھی، نیب لاہور کی جانب سے وزارت داخلہ کو خط لکھا گیا تھا۔کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دیدی۔ ان کا نام ایون فیلڈ ریفرنس میں بھی ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے۔