پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم عمران خان کے 22 غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے کتنی رقم خرچ ہوئی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

datetime 13  جنوری‬‮  2020
فائل فوٹو
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ستمبر 2018 سے اب تک 22 غیرملکی سرکاری دورے کیے،غیر ملکی دوروں پر 11 کروڑ 95 لاکھ کا خرچہ آیا۔وزارت خارجہ نے بتایاکہ 22 دوروں پر وزیراعظم کے ہمراہ 440 افراد گئے،20 سرکاری دوروں کے دوران حکومتی طیارہ استعمال ہوا،ایک دورہ کمرشل اور ایک چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کیا گیا۔

وزیرخارجہ نے تحریری جواب میں بتایاکہ سعودی عرب میں سزائے موت کے 27 پاکستانی قیدی ہیں، 2 پاکستانیوں کو 2018 میں منشیات کیس میں پھانسی دے دی گئی ہے،2019 میں 20 پاکستانیوں کو سعودی عرب میں پھانسی دی گئی۔وزیر خارجہ نے کہاکہ 20 میں سے 17 پر منشیات، 2 افراد پر قتل اور ایک پر زنا کا الزام تھا، شک کی بنیاد پر پھانسی دیئے گئے قیدیوں کی تعداد کا تعین کرنا مشکل ہے۔وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے بتایاکہ ن لیگ کے دور میں 39ارب روپے ماہانہ بجلی کا گردشی خسارہ بڑھ رہا تھا،موجودہ حکومت نے پچھلے سال پہلے 22ارب روپے پر خسارہ لائی۔ اب 10 سے 12ارب روپے تک کم کرچکے ہیں،رواں سال کے آخر تک بجلی کا گردشی خسارہ صفر کردیں گے،گردشی قرضے زیرو کرکے بانڈز آفر کردیں گے،ملک بھر کے 8882فیڈرز لوڈشیڈنگ فری کرچکے ہیں،بیس فیصد کو بھی لوڈشیڈنگ فری کرنے میں لگے ہیں،سات ہزار بجلی چور پکڑ کر خسارہ کم کرسکے ہیں،جس بھی تقسیم کار کمپنی میں کوئی حادثے کا شکار ہوگا اسے خودکار نظام کے ذریعے معاوضہ دینے پر کام کررہے ہیں،ارکان پارلیمنٹ کے ٹرانسفارمر ٹھیک کرانے کے فنڈز ختم کردیئے ہیں،تین سو یونٹس تک استعمال کرنے والے صارفین کو 226ارب روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔اجلاس کے دور ان موجودہ حکومت میں غیر پیشہ ورانہ سفیروں کی تعیناتی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس کے مطابق موجودہ حکومت نے 9 غیر پیشہ ور سفیروں کی تعیناتی کی ہے، وزیر خارجہ نے کہاکہ غیر پیشہ ورانہ سفیروں کے 20 فیصد کوٹے میں 5 ریٹائرڈ میجر جنرل شامل ہیں،وزیر اعظم نے 2 ریٹائرڈ ائیر مارشل کو بھی سفیر تعینات کیا ہے۔تحریری جواب میں بتایاگیاکہ منیر اکرم اور سعید خان مہمند کو بطور سفیر تعینات کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…