جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

مشرق وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کو پُرعزم، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے، روضہ امام رضاؑ کی زیارت سے دورے کا آغاز

datetime 12  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ کے دورے پر ایران پہنچ گئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشرق وسطیٰ کے دورے پر ایران کے شہر مشہد پہنچ گئے ہیں جہاں ہوائی اڈے پر صوبہ خراسان کے ڈپٹی گورنر جنرل نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے صوبہ خراسان کے گورنر جنرل علی رضا رزم حسینی سے ملاقات کی۔

گورنر جنرل نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے زیارت کیلئے تشریف لانے والے سالانہ تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پر تپاک استقبال پر گورنر جنرل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپنے حالیہ دورے کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت سے کرنا،باعث سعادت سمجھتا ہوں،پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہرسال روضہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے یہاں آتی ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستانی زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پر گورنر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مشہد میں امام رضا کیروضہ مبارک پر بھی حاضری کے بعد وہ تہران روانہ ہو گئے۔ایران روانگی سے قبل شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ خطے میں تنا کی کیفیت کو اعتدال پرلانے کی ضرورت ہے، ضرورت ہے کہ کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی ذرائع سے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جائے۔ایران کے بعد شاہ محمود قریشی پیر کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ سے ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مہر آباد ایئر پورٹ پہنچنے پروزارت خارجہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل سید رسول موسوی، تہران میں پاکستانی سفارت خانے کے ناظم الامور سید فواد شیر اور سفارت خانے کے حکام نے پرتپاک خیر مقدم کیا۔اپنے دورے کے دوران وزیر خارجہ تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں وزیر خارجہ ایران،امریکہ کشیدگی اور مشرق وسطی میں امن وامان کی صورتحال پر پاکستان کا موقف ایرانی قیادت کے سامنے رکھیں گے۔خطے میں کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ ایران کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…