بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سابق حکومت پہاڑ جتنا خسارہ چھوڑ کر گئی،سخت فیصلے نہ کرتے تو پاکستان خدانخواستہ دیوالیہ ہو جاتا، حماد اظہر کی حقیقت پرمبنی باتیں

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)وفاقی وزیر ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، آنے والے مہینوں میں مہنگائی کم ہوگی،رواں ماہ 8 جنوری کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے،امید ہے کہ معاشی طور پر اس سال معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بزنس مینوں کا اعتماد بڑھنے سے سرمایہ کاری میں 78 فیصد اضافہ ہوا، سرکلر ڈیٹ میں کافی کمی آئی جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ سابق حکومت پہاڑ جتنا خسارہ چھوڑ کر گئی، ہم نے معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بنیادی وجہ روپے پر دباؤ تھا،سخت فیصلے نہ کرتے تو بجلی اور گیس کے اداروں سمیت ملک بھی دیوالیہ ہو سکتا تھا،ریاست کے سٹرکچر کی ری سٹرکچرنگ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک مثبت بحث کی ضرورت ہے جہاں مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے، این ایف سی ایوارڈ میں بہتری لانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے،وفاق کے پاس ایک پیسہ روکنے کا اختیار نہیں ہے،اختیارات اور محکموں کی ڈبلنگ ہوئی ہے اس کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو صرف دو فیصد رہی،آئندہ جو بھی این ایف سی بنیں گے اس میں صوبوں کا شیئر کیسے بہتر ہو سکتا اس پر مشاورت ہوئی ہے۔ جو سخت وقت ہم نے گزار اس کی وجوہات جاننے کی ضرورت تھی،ہم نے ملک کو تباہی سے بچایا ہے، ٹیکس 17 فیصد بڑھا ہے،30 ارب ڈالر کی فنانسگ کی ضرورت تھی،روپیہ اپنی مارکیٹ ویلیو میں آیا ہے تو بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف پر 8 جنوری کو رپورٹ جمع کرائی اور اب تک اس سے زیادہ موثر رپورٹ نہیں دی گئی،ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر مکمل طور پر عمل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جو بجلی و گیس کے نرخ بڑھیں ہیں اس کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے،مہنگی بجلی خرید کر ہم سستی بیچ رہے ہیں جس سے بوجھ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاملات جلد بہتر ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…