ایم کیو ایم کے اعلان نے وفاقی حکومت کی دوڑیں لگوا دیں، فوری طور پر کیا کام شروع کر دیا؟

12  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفاقی کابینہ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے وزرات چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد وفاقی حکومت کی دوڑیں لگ گئی ہیں

اور سیاسی رابطوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور تحفظات جلد دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔گورنر سندھ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے مطالبات جائز ہیں، مسائل ہوتے رہتے ہیں جنہیں حل بھی کرلیا جاتا ہے، ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی جماعت ہے اور رہے گی۔قبل ازیں میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ مطالبات جائز ہیں، تحفظات دور کریں گے، ایم کیو ایم نے وزارت چھوڑی ہے، اتحاد نہیں توڑا، کراچی کے معاملے پر ایم کیو ایم کی حواہشات پر عمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جتنا وہ ایم کیو ایم کو جانتے ہیں وہ وزارتوں پر گرنے والے نہیں، ایسا نہیں کہ پیپلز پارٹی زیادہ وزارتیں دے تو وہ وہاں چلے جائیں گے۔خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 7 ہے جبکہ سینیٹ میں 5 ممبر ہیں۔ ایم کیو ایم کے پاس وفاقی کابینہ میں 2 وزراتیں ہیں جن میں خالد مقبول صدیقی وزرات انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سینیٹر فروغ نسیم وفاقی وزیر قانون ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…