جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

جو کوئی نہ کرسکا، وہ پاک بحریہ نے کر دکھایا، ہزاروں افراد کی مدد کرنے پاک بحریہ کے جہاز اہم ترین ملک پہنچ گئے

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(اے این این ) پاکستان بحریہ کے جہاز براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا کی بندرگاہ ممباسا پہنچنے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا پرتپاک استقبال کیا، پاک بحریہ کی جانب سے کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہزاروں افراد کو علاج،

آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کینیا کے عوام اور میڈیا نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترجمان مشن کمانڈر نے کمانڈر ان چیف کینیا نیوی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں کینیا کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو اجاگر کیا گیا اور دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے بیانئے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…