بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جذبہ خیرسگالی ،پاک بحریہ کے جہاز کہاںپہنچ گئے؟میڈیکل کیمپ کا انعقاد

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیروبی(اے این این ) پاکستان بحریہ کے جہاز براعظم افریقہ کے مختلف ممالک میں جذبہ خیرسگالی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کینیا پہنچ گئے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کینیا کی بندرگاہ ممباسا پہنچنے پر میزبان بحریہ نے پاک بحریہ کے جہاز معاون اور اصلت کا پرتپاک استقبال کیا،

پاک بحریہ کی جانب سے کینیا میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور ہزاروں افراد کو علاج، آپریشنز اور ادویات کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کینیا کے عوام اور میڈیا نے پاک بحریہ کے خیرسگالی کے اس اقدام کو بڑے پیمانے پر سراہا اور پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ترجمان مشن کمانڈر نے کمانڈر ان چیف کینیا نیوی سمیت اعلی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا، دورے کے دوران خطے میں سمندری تحفظ کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا گیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں کینیا کے اعلی حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اس پر پاکستانی موقف کو اجاگر کیا گیا اور دورے کے آخر میں دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشق میں بھی حصہ لیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے بیانئے، دوطرفہ بحری تعاون اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…