اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت نے ایک سال میں کونسا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ، عوام کو اس سے کیا فائدہ پہنچے گا ؟ جانئے

datetime 12  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران ریلوے کی ترقی و بحالی کیلئے پر عزم ہیں ، ایک سال کے قلیل عرصہ میں اضاخیل ڈرائی پورٹ کا پایہ تکمیل تک پہنچنا وزیر ریلوے اور انکی ٹیم کی محنت اور مخلصانہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور ایم ایل ون منصوبہ ، پندرہ مال بردار اور نئی مسافر ٹرینوں کا چلنا نئے پاکستان میں بدلتے ہوئے ریلوے

کا مظہر ہے ۔ ریلوے ملک کی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ وزیر اعظم کا وژن ہے کے قوموں کی ترقی اور ملکی معیشت میں ریل روڈ نیٹ ورک ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اضا خیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کا قیام تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور روز گار نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم ثابت ہوگا ۔ جدید ترین سہولیات سے لیس یہ پورٹ نہ صرف عوام اور تاجروں کی ضروریات پوری کرے گا بلکہ مال برداری کی نقل حمل میں بہت آسانیاں پیدا ہونگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…