بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

پریشان حال عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ، فلور ملز اور چکی مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لورالائی (آن لائن) شدید مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے لورالائی فلور مل اور چکی مالکان نے آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیاجس کی وجہ سے شہریوں کی قوت خرید جواب دے گئی۔ سال 2019 کے آغاز میں 100 کلوبوری آٹے کی قیمت3600 روپے تھی

اور سال کے اختتام پر 1200اضافے کے ساتھ اس کی قیمت 4800 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک ہفتے کے دوران آٹے کی سو کلو کی بوری میں مذید 700 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور موجودہ قیمت 5500 روپے میں فروٖخت ہو رہی ہے۔ اس وقت سرکاری گوداموں سے فلور ملزاور چکیوں کو گندم فراہم نہیں کی جا رہی ہے اور اوپن مارکیٹ میں گندم کی خرید وفروخت کا کوئی چیک بیلنس موجود نہیں ہے اسی طرح دیگر روز مرہ میں استعمال ہونے والی اشیاء ایل پی جی گیس سلنڈر 11 کلو 2000 ٹماٹر 200, مٹر240 گوبھی80 کدو80 پیاز70 آلو60 پالک40 کھیرا 100دال مونگ 240 دال ماش280 دال چنہ 140 دال مسور250 لال مرچ400 سوختنی لکڑی 800 روپے من فروخت ہو رہی ہے لورالائی پرائس کنڑول کمیٹی کی جانب سے مکمل خاموشی بھی ایک سوالیہ نشان ہے حکومت کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام نہیں کی گئی تو اس سے صوبہ میں مذید بدامنی پھیلنے کا اندیشہ ہے ایک طرف بے روزگاری عروج پر ہے اور دوسری طرف مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے شدید مہنگائی نے عوام کو دووقت کی روٹی کا محتاج کر کے رکھ دیا ہے وفاقی اور صوبائی حکومت فوری طور پر مہنگائی کو ختم کروایں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف اسٹک ایکشن لیں کیونکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اور انکو ہر قسم کی ریلف پہنچانا حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…