منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

مولانا فضل الرحمان نے دوبارہ سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا، نئی تحریک کا آغاز کہاں سے کریں گے؟ دھماکہ خیز اعلان کر دیا گیا

datetime 11  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ 20 جولائی 2018 کے بعد سیاستدانوں نے جو متفقہ بیانیہ دیا ہمارا وہی بیانیہ چل رہا ہے اور ہم آنے والے چند مہینوں میں پھر سے سڑکوں پر آنا چاہتے ہیں،نئی تحریک کا آغاز پنجاب سے کریں گے،ان ہاؤس تبدیلی اور قبل از وقت انتخابات دونوں دیکھ رہا ہوں،اپوزیشن کی وحدت سے حکومت کمزور ہوتی ہے اور اگر اپوزیشن بکھر جائے تو حکومت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی سرکاری آفیسر کی تقرری کو سیاسی مسئلہ نہیں بنانا چاہیے لیکن حکومت نے خود توسیع کے مسئلہ کوعدلیہ میں گھسیٹا۔ خود عدالت میں سمریاں بھیج کر اس معاملے کو پیچیدہ بنایا گیا اور ادارے کو بے توقیر کرنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون سازی میں حصہ نہ لے کر ناجائز اسمبلی اور نااہل ہونے کے حوالے سے اپنے بیانیہ کو ترویج دی۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف سے فون پر بات کی،پیپلزپارٹی سے بھی بات ہوئی،پیپلزپارٹی نے ترامیم کی بات کی لیکن پھر وہ بھی واپس لے لیں اگر ووٹ دینا تھا تو پھرمندرجات کو سامنے رکھتے۔انہوں نے کہا کہ (ق)لیگ کی قیادت کے ساتھ ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دینی مدارس کو ہر صورت آزاد رکھا جائے گا، دنیا نے مذہبی مدارس کا منفی تاثر دیا ہوا ہے، دینی مدارس ہمارے ملک کی جڑیں ہیں اور وہ کمزور جڑیں نہیں ہے، ہمیں اپنے تعلیمی نصاب پر اطمینان ہے،مدارس کے نظام کو قانونی حیثیت حاصل ہے اور ہم مدارس کی آزادی کے حوالہ سے ایک مربوت نظام بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اتحاد تنظیمات دینیہ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی،اب تک حکومت کے ساتھ مدارس کے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں مدارس پر کچھ معاہدات بھی ہوئے اس پر مشاورت کی گئی اس بات پر اتفاق ہے مدارس کی آزادی کو برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کبھی کہتے دینی مدارس کی اصلاحات کر رہے ہیں اور کبھی کہتے ہیں قومی دھارے میں لا رہے ہیں،یہ باتیں منفی رحجان پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مطابق قوم وقت اس پوزیشن میں ہے اسے قبر میں اتار دیا گیا ہے،

یہ ملک کو کہاں لے کر جانا چاہتے ہیں،حکمرانوں سے جان چھڑانا قومی فریضہ بن چکا ہے،نااہل حکمران کیوں قوم پر حکومت کریں،آزادی مارچ میں عوام کا فیصلہ سامنے آ گیا تھا،دس لاکھ افراد مارچ میں شریک ہوئے تو کیا فیصلہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ناجائز حکمرانوں کا سفینہ ڈبونے نکلے تھے لیکن اپوزیشن والے خود اپنا ہی سفینہ لے ڈوبے،رابطے میں ہوں نئی تحریک کا آغاز پنجاب سے کریں گے،ان ہاؤس تبدیلی اور قبل از وقت انتخابات دونوں دیکھ رہا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…