ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

اب ٹرانسپورٹ بسیں گائے اور بھینسوں کے گوبر سے چلیں گی، ابتداء کس شہر سے ہو گی؟ پاکستان نے زبردست اعلان کر دیا

datetime 11  جنوری‬‮  2020

کراچی (این این آئی) پاکستان نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے گائے اور بھیسنوں کے گوبر سے ٹرانسپورٹ بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا،ابتدائی طوریہ بسیں سب سے پہلے کراچی میں چلیں گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے تقریبا ایک سال پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ گوبر سے ہائی برڈ بسیں چلائے گا اب یہ پروجیکٹ تقریبا تیارہے۔جلد ہی کراچی میں تقریبا 200 بسیں گوبرکے گیس ایندھن سے چلتی نظرآئیں گی۔

انٹرنیشنل گرین فنڈ (IGCF) کی مدد سے حکومت نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے اگرکراچی میں یہ پروجیکٹ کامیاب رہا تو وہ اسے لاہور، ملتان، پیشاوراور فیصل آباد جیسے شہروں کی سڑکوں پربھی لے جائے گا ان ہائی بریڈ بسوں سے زیرو فیصد آلودگی ہوگی۔گوبر سے بننے والے ایندھن سے 200 ہائی بریڈ بسیں چلائی جائیں گی, اس کیلیے 25 نئے بس اسٹیشن، Modern pedestrian crossing, سائڈ واک، سائیکل لین بنائے گئے ہیں۔اس پروجیکٹ کی لاگت تقریبا 583 ملین ڈالر ہیجس میں سے تقریبا$ 49 ملین ڈالر گرین کلائیمٹ فنڈ دے رہا ہے۔ یہ تنظیم ایک بین الاقوامی تنظیم ہے جو ملکوں کو مالی امداد اورآلودگی کو کم کرنے میں اسکیموں میں مدد دیتی ہے۔ان بسوں کو گرین بس ریپڈ ٹرانزٹ نیٹ ورک کے نام سے جانا جاتا ہے،اس میں بسیں 30 کلو میٹرکے ایک خاص کوریڈورپرچلیں گی ان کا ایندھن گوبر سے بنائی گئی میتھین گیس ہوگی۔پاکستان میں 4 لاکھ سے زیادہ گائے،بھینس ہیں،ایک تنظیم گائیوں،بھینسوں کا گوبرجمع کرے گی اور پھرانہیں کرازی کے بایوگیس میں پہنچاکران سے میتھین بنائے جائے گی۔ گزشتہ سال پاکستان میں کہا گیا تھا کہ وہ 2020 میں اس پروجیکٹ پر کام شروع کردے گا اب پاکستان تقریبا اس کیلیے تیار ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(WHO) کے تازہ اعدادوشمارکے مطابق دنیا بھر میں ہرسال 4 ملین سیبھی زیادہ لوگ فضائیآلودگی کی وجہ سے ہونے والی بیماریوں سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں، رپورٹ میں جن ممالک کے نام سب سے اوپر ہیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔پاکستان میں فضائی آلودگی کی سطح اتنی خطرناک ہے کہ ہرسال 3 نومبر سے 31 دسمبر تک کا وقت اسموگ سیزن قرار دیا جانے لگا ہے۔گوبرسے بسیں چلانے کا فیصلہ اسے دیکھتے ہوئے ہی کیا گیا ہے تاکہ ماحول میں گرین گیسیں بڑھیں اورفضائی آلودگی کم ہو۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…