جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

عمران صاحب اتنے نالائق ہیں کہ سولہ ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کر سکے، منصوبے کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی، ن لیگ کے حیران کن ردعمل

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ترجمان مسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے پھر اس منصوبے کا افتتاح کیا جس کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی۔اضاخیل ڈرائی پرورٹ کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اتنے نالائق ہیں کہ سولہ ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کر سکے۔ خیبرپختونخواہ میں اپنی حکومت کے چھ سال میں ازاخیل ڈرائی پورٹ جیسا ایک منصوبہ دکھا دیں۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی صلاحیت اور قابلیت پشاور میٹرو کے

ایک کھرب پچیس کروڑ کے کھڈوں سے عیاں ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے از خیل نوشہرہ ڈرائی پورٹ تجارت، روزگار اور کاروبار میں آسانیوں کیلئے بنایا تھا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے یہ منصوبہ بھی سولہ ماہ میں تباہ کردیا۔ عمران صاحب ہر روز نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں پہ اپنی تختی، شرم تو آتی ہو گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب انڈے، مرغی، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…