کراچی (این این آئی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آمد کے موقع پر عدالت کے باہرمتاثرین اپنی اپنی عرضی لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر چیف نے نوٹس لے لیا اور متاثرین سے درخواستیں طلب کرلیں ۔
جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سپریم کورٹ پہنچے، مختلف کیسز کی سماعت جاری تھی کہ متاثرین بھی عدالت کے باہر جمع ہوگئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔احتجاج کرنے والوں میں پاکستان پوسٹ آفس ہاوسنگ سوسائٹی ہاوسنگ سوسائٹی کے متاثرین اور واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کے اراکین شامل تھے۔مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کررہے تھے۔پاکستان پوسٹ آفس سوسائٹی کے متاثرین کا کہنا تھا ان کی کی زمین پر قبضہ کر کے عبداللہ شاہ غازی گوٹھ آباد کردیا گیا ہے چیف جسٹس اس کا نوٹس لیں اور ہماری زمین سے قبضہ ختم کرائیںجبکہ کراچی واٹر ٹینکر اونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاج کرنیوالے مظاہرین نے بتایا کہ پانی کے پانچ ہزار گیلن والے ٹینکرزکے 35 سو روپے سرکاری نرخ مقرر ہیں لیکن مافیاز اور ہائینڈرٹنس مالکان کی ملی بھگت سے منظور نظر ٹھیکیداروں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے متاثرین کے احتجاج پر فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے متاثرین سے درخواستیں طلب کرلیں ۔