لاہور( آن لائن ) قومی اسمبلی میں زینب الرٹ بل کی منطور ی دے دی گئی ہے جس کے بعد لاپتہ بچوں کی بازیابی کو رپورٹ کرنے کے لئے ایک ایجنسی تشکیل دی جائے گی جس میں لاپتہ ہونے والے بچوں کی رپورٹ جمع کروائی جائے گی اور اس پر فوری کاروائی کا آغاز کیا جائے گا۔
اسی موقع پر نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے زینب کے والد کا کہنا تھا کہ ملزم کو عمر قید کی بجائے سزائے موت دینی چاہیئے۔مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا مطالبہ کیا ہے کہ اس کیفیت سے میں گزرا ہوں، اس تکلیف کا اندازہ بھی صرف مجھے ہے، اس لئے میری درخواست ہے کہ اس معاملے میں عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کیا جائے۔اس بل کی منصوری کے بعد ایک ایسی یجنسی بنائی جائے گی جس کا نام ننھی زینب کے نام سے منسوب ہو گا ، جس کا نام زینب الرٹ ریسپونس اینڈ ریکوری (ZARRA) ہو گا۔اس ایجنسی کو بنانے کا مقصد پاکستان میں برھتی ہوئی جنسی زیادتی کو روکنا ہے۔اس ایجنسی میں کسی بھی وقت بچوں کے لاپتہ ہونے کے واقعات کو رپورٹ کیا جا سکے گا اور اس پرفورا کاروائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اس معاملے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے زینب کے والد نے درخواست کی ہے کہ حکومت کو اس عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کردینا چاہیئے۔