پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

30ارب روپے نوجوان کی ترقی کیلئے مختص وزیراعظم عمران خان کا شاندار اعلان ، خوشخبری سنادی

datetime 10  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے،عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں ،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔جمعہ کو ٹویٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ

نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں،پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے وڑن،ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا، نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں ،انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا، یہ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرکے عصری تقاضوں کے ہم پلہ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 مدارس میں ہنرمند بنانے اور فنی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے،پہلی حکومت ہے جو مدارس کے بچوں کے لئے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں تکنیکی وفنی مہارت سے بھی آراستہ کرے گی اس طرح ان نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار میں اہم ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 75 سمارٹ کلاس رومز اور دوست ممالک کے تعاون سے 5 سنیٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…