منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کسٹمز کے گودام سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی غائب،زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا، دھماکہ خیز انکشاف

datetime 9  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان کسٹمز کے انارکلی میں واقع گودام سے ایک کروڑ چالیس لاکھ کی غیر ملکی کرنسی غائب ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے انچارج گودام انسپکٹر خالد سمیت تین افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق محکمہ کسٹمز کی جانب سے درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ کسٹمز ہاؤس انارکلی میں واقع گودام میں مختلف کارروائیوں میں برآمد ہونے والی والی غیر ملکی کرنسی رکھی گئی تھی۔

گودام کی چیکنگ کے دوران انکشاف ہوا کہ لاکھوں روپے کے ڈالرز، ریال، رنگٹ، پاؤنڈز سمیت ایک کروڑ چالیس لاکھ مالیت کی غیرملکی کرنسی غائب ہے۔ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر انچارج گودام انسپکٹر خالد، سابق سپرنٹنڈنٹ یوسف خان سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام نے تحقیقات کے لیے ایڈیشنل ڈائریکٹر کامران کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی جلد ہی تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ اعلی حکام کو پیش کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…