بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

فواد چوہدری کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، ان کے ذہن میں کیوں تکدر پیدا ہوا، شرعی دلیل دیں تو غور کریں گے، اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین کا حیران کن ردعمل

datetime 9  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری ہماری سفارشات پر شرعی دلیل دیں تو ہم غور کے لیے تیار ہیں۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نے وفاقی وزیر کے ٹویٹ پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ

فواد چوہدری کا ٹویٹ میں نے ابھی پڑھا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں، ان کا یہ ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے۔قبلہ ایاز نے کہا کہ 20 ممبران پر مشتمل اسلامی نظریاتی کونسل آئینی ادارہ ہے، جس کے ارکان و چیئرمین کی تقرری وزیرِ اعظم کی سفارش سے صدرِ مملکت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیب قوانین کے بارے میں حکومت خود بھی عدم اطمینان کا اظہار کر چکی ہے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ بھی نیب پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکی ہیں۔چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ ہم نے نیب قوانین کا شرعی لحاظ سے جائزہ لیا ہے، فواد چوہدری کے ساتھ بہت اچھے مراسم ہیں، معلوم نہیں ان کے ذہن میں کیوں تکدر پیدا ہوا اور انہوں نے اس قدر سخت ٹویٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے قمری کیلنڈر کی ہم نے بہت تحسین کی تھی، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ قمری کیلنڈر کا معاملہ وزارت مذہبی امور دیکھے۔قبلہ ایاز نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم وزارتِ مذہبی امور کو اپنی تجاویز دیں گے، فواد چوہدری کھلے ڈلے آدمی ہیں، ان کو ہمارے ساتھ رابطہ کرنا چاہیے تھا، وہ ہمارے ساتھ رابطہ کرتے تو ہم ان کو مطمئن کرتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…