اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علماء اسلام(ف) کے رہنماء حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل آئینی، قانونی اور مذہبی امور کے ماہرین پر مشتمل آئینی ادارہ ہے، فواد چوہدری کو شاید اس لیے اعتراض ہو کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں حریم شاہ نہیں، قرآن و سنت کی روشنی میں رہنمائی کرنے والے ادارے کی توہین کرنا آئین کی توہین کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان
پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جس شخص کو دعائے قنوت نہیں آتی کیا وہ اب قوم کی رہنمائی کرے گا۔بطور وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کیا کارکردگی ہے؟۔فواد چوہدری دوسرے اداروں میں مداخلت کے بجائے اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔اگر وزارت چلانے میں دلچسپی نہیں تو استعفیٰ دے کر تجزیہ کاری کا کام کریں۔